وائرل بیماریوں کے بارے میں عام سوالات
Common questions about viral illnesses
کیا مجھے وائرس کی تشخیص کے لیے بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہیے؟
Should I take my child to a doctor to diagnose their virus
اگر بچے میں صرف ہلکی علامات ہوں جو پیراسیٹامول یا آئبوپروفین سے بہتر ہو جاتی ہیں، اور وہ سات دنوں کے اندر اندر بہتر ہونا شروع کر دے تو آپ کو اسے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی ضرورت نہیں۔ زیادہ تر وائرسوں میں دیکھ بھال کا طریقہ ایک ہی ہے، اس لیے ڈاکٹر عام طور
پر یہ پتہ چلانے کے لیے ٹیسٹ نہیں کرتے کہ آپ کے بچے کو کونسا وائرس ہے۔
کیا میرے بچے کو اینٹی وائرل دوائی کی ضرورت ہے؟
Does my child need antiviral medicine
مؤثر اینٹی وائرل علاج کوئی اتنے زیادہ نہیں ہیں اور ڈاکٹر صرف غیر معمولی کیسوں میں یہ علاج تجویز کرتے ہیں۔
میں اپنے بچے کو بار بار وائرس لگنے سے کیسے بچا سکتا/سکتی ہوں؟
How can I stop my child from getting so many viruses
عام وائرل انفیکشنوں سے بچے کو بچانا ناممکن ہے۔ بچے کی وائرل بیماری کا خطرہ کم کرنے کے بہترین طریقے یہ ہیں کہ اسے غذائیت سے بھرپور خوراک دی جائے، ویکسینز لگوائی جائیں، سگریٹ کے دھوئیں سے بچنے میں مدد دی جائے، اچھا حفظان صحت سکھایا جائے اور بیمار بچوں سے
دور رکھا جائے۔
جب بچے کو زکام ہو تو ہم اسے آرام دلانے کے لیے کونسے قدرتی علاج استعمال کروا سکتے ہیں؟
What natural remedies can I give my child to help them feel better when they have a cold
ہم پیشہ ورانہ طبی مشورے کے بغیر بچے کو کوئی قدرتی علاج (بشمول ویپرائزرز) استعمال کروانے کا مشورہ نہیں دیتے۔ نسخے کے بغیر ملنے والی مصنوعات جیسے وٹامنز یا سپلیمنٹس ضروری نہیں ہیں اور ان کے زکام جیسے وائرسوں کی روک تھام یا علاج میں مؤثر ہونے کے یا تو کوئی
سائنسی ثبوت نہیں ہیں یا محدود ثبوت ہیں۔
بڑے بوڑھوں کے اکثر ٹوٹکے جیسے بدن گرم رکھنا، گیلے بالوں کے ساتھ بستر میں نہ جانا، باہر ہمیشہ جوتے پہننا، زکام سے بچانے کے لیے کارگر ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ یہ ٹوٹکے پہلے زمانوں میں مقبول تھے جب سائنسدانوں نے یہ دریافت نہیں کیا تھا کہ زکام وائرسوں کی وجہ سے
ہوتا ہے۔
میرے بچے کو دمہ ہے؛ کیا مجھے اسے وائرس لگنے کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے؟
My child has asthma; should I be worried about them catching a virus
بعض اوقات وائرس کی وجہ سے دمہ چِھڑ سکتا ہے (اگر آپ کے بچے کو دمے کی تشخیص ہوئی ہے) یا وِیزنگ(سانس کی سیٹی جیسی آواز) شروع ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہو تو عام معمول کے مطابق دمے کا علاج کریں۔ اگر وِیزنگ نئی چیز ہو اور بچے کو سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہو تو
اسے ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔
کیا بچوں کو COVID-19 ہو سکتا ہے؟
Can children get COVID-19
بچوں کو COVID-19 ہو سکتا ہے۔ زیادہ تر بچوں میں اس کی علامات زکام پیدا کرنے والے دوسرے وائرسوں جیسی ہی ہوتی ہیں۔
میرے بچے کو وائرس کے بعد کتنی دیر تک چائلڈ کیئر یا سکول سے گھر رہنا چاہیے؟
How long should my child stay home from childcare or school after a virus
اگر آپ کے بچے کو کوئی وائرل بیماری ہوئی ہے تو اسے ٹھیک ہو جانے تک چائلڈ کیئر، کنڈرگارٹن یا سکول نہ بھیجیں اور گھر میں رکھیں۔