اہم نکات
Key points
- ریسپائریٹری سنسیٹیئل وائرس (RSV) پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں میں انفیکشن پیدا کرنے والا ایک وائرس ہے۔
- RSV بچوں میں تنفسی انفیکشنز پیدا ہونے کا سب سے عام سبب ہے۔
- RSV سے ہونے والے انفیکشن کی علامات میں بہتی ہوئی ناک، کھانسی، خرخراہٹ اور بخار شامل ہیں۔
- RSV انفیکشنز کے زیادہ تر کیسز ہلکی نوعیت کے ہوتے ہیں اور گھر پر آرام کرنے اور مائع جات پینے سے ان میں بہتری آ جاتی ہے۔
- RSV بہت آسانی سے پھیلتا ہے؛ اپنے بچوں کو صاف ستھرا رہنے کی تربیت دیں۔
- اگر آپ کے بچے میں علامات موجود ہیں، تو کوشش کریں کہ وہ نوزائیدہ بچوں اور کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد سے دور رہے۔
- اگر آپ کا بچہ ٹھیک محسوس کرے اور ان کی علامات میں بہتری آنے لگے، تو وہ کنڈرگارٹن یا اسکول جا سکتا ہے۔
- آسٹریلیا میں، اب بچوں کو RSV سے بچانے کے لیے ایک مفت RSV امیونائزیشن پروگرام دستیاب ہے۔
ریسپائریٹری سنسیٹیئل وائرس (RSV) کیا ہے؟
?What is respiratory syncytial virus (RSV)
ریسپائریٹری سنسیٹیئل وائرس (RSV) ایک ایسا وائرس ہے جو ناک، گلے، اور پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بچوں میں سانس کی نالی (ہوا کے راستے) کے انفیکشنز پیدا ہونے کا عام ترین سبب ہے۔
RSV کسی کو بھی ہو سکتا ہے – محض بچوں کو ہی نہیں۔ یہ ایک نہایت ہی متعدی وائرس ہے۔ زیادہ تر بچوں کو اپنی دوسری سالگرہ تک پہنچنے سے قبل ہی کسی نہ کسی مقام پر RSV ہو چکا ہوتا ہے، اور RSV ایک سے زائد مرتبہ ہونا بھی ممکن ہے۔
زکام اورRSV میں کیا فرق ہے؟
?What is the difference between a cold and RSV?
RSV ان کئی وائرسز میں سے ایک وائرس ہے جو تنفسی انفیکشنز پیدا کر سکتے ہیں، جن میں عام زکام بھی شامل ہے۔ یہ کوئی انوکھی بیماری نہیں۔
زیادہ تر کیسز میں، RSV بہتی ہوئی ناک اور کھانسی جیسی علامات کے ساتھ ہلکے سے زکام کا سبب بنتا ہے، جو ایک دو ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ تاہم، بعض بچوں میں یہ وائرس مزید سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، جیسے کہ برونکیولائٹس اور نمونیا - بالخصوص ایسے بچوں میں، جن کی عمر ایک سال سے کم ہو اور جنہیں قبل از وقت پیدائش اور پھیپھڑوں کی دائمی بیماری جیسے خدشات لاحق ہوں۔ یہ دمہ جیسے موجودہ مسائل کو بھی مزید بگاڑ سکتا ہے۔
RSV کے آثار اور علامات
Signs and symptoms of RSV
زیادہ تر بچوں میں RSV عموماً معمولی سا انفیکشن پیدا کرتا ہے، جس کی علامات ایک سے دو ہفتوں تک باقی رہتی ہیں۔
RSV انفیکش سے پیدا ہونے والی عام ترین علامات میں درج ذیل شامل ہیں:
- ناک بہنا
- کھانسی
- خرخراہٹ
- سانس لینے میں دشواری
- بخار۔
ممکن ہے کہ آپ کے بچے میں RSV انفیکشن کی علامات، وائرس لاحق ہونے کے کئی دن بعد ظاہر ہوں۔
RSV کے زیادہ تر کیسز گھر میں ہی زیادہ سے زیادہ آرام کرنے اور مائع جات پینے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ RSV ایسے مزید سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے جو آپ کے بچے کی خوراک اور سانس کو متاثر کر سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ اہم ہے کہ آپ اپنے بچے کی علامات پر نظر رکھیں۔
کیا RSV متعدی ہے؟
?Is RSV contagious
RSV بہت ہی زیادہ متعدی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ایک شخص سے دوسرے شخص تک بآسانی پھیلتا ہے۔ اگر آپ کے بچے کو RSV انفیکشن ہے، تو ان کی علامات شروع ہونے کے بعد سے اگلے آٹھ دن تک، دوسرے لوگوں میں یہ وائرس منتقل ہونے کا امکان باقی رہتا ہے۔ وہ بیماری کی کسی بھی قسم کی علامات ظاہر ہونے سے قبل بھی RSV پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
RSV قطروں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ جب انفیکشن کے حامل افراد بولتے، کھانستے، یا چھینکتے ہیں، تو وہ ایسے قطرے خارج کرتے ہیں جو ہوا میں پھیل جاتے ہیں یا سطحوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ وائرس کھلونوں کی طرح سطحوں پر کئی گھنٹوں تک، جبکہ بغیر دھلے ہاتھوں پر 60 منٹ تک باقی رہ سکتا ہے۔
RSV کے پھیلاؤ کی روک تھام
Stopping the spread of RSV
اپنے بچے کو RSV پھیلانے سے روکنا مشکل ہے – بالخصوص تب، جب وہ چھوٹے ہوں۔ تاہم انہیں یہ سکھانا دیگر افراد تک اس کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔
RSV کے پھیلاؤ سے بچنے کے بہترین طریقے درج ذیل ہیں:
- بیمار ہونے کے دوران اپنے بچے کو مشروبات، کٹلری یا کھلونے (اگر ممکن ہو) دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کرنے دیں اور یکے بعد دیگرے استعمال کے درمیان ان اشیاء کی سطحوں کو اچھی طرح صاف یا جراثیم سے پاک کریں۔
- بچے کو سکھائیں کہ وہ ٹشو پیپر میں کھانسے اور چھینکے اور پھر اسے پھینک دے۔
- اپنے بچے کو سکھائیں کہ وہ وقتاً فوقتاً ہاتھ دھوتا رہے، حتیٰ کہ ناک صاف کرنے کے بعد بھی۔
- بیماری کی صورت میں اپنے بچے کو نوزائیدہ بچوں یا کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد سے دور رکھیں۔
اگر آپ کے بچے کی عمر دو سال سے زائد ہے، تو فیس ماسکس پہننا، اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا RSV کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ دو سال سے کم عمر بچوں میں ماسکس دم گھٹنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
گھر پر RSV کے مریض کی دیکھ بھال کیسے کی جائے
How to care for RSV at home
- اگر آپ کے بچے کی طبیعت ناساز ہو یا اگر وہ کھانستا اور چھینکتا ہے تو اسے گھر پر رکھیں۔
- اگر آپ کا بچہ ٹھیک محسوس کر رہا ہے، اسے کھانسی اور چھینک بہت کم آ رہی ہے، اور وہ کھا پی رہا ہے، تو وہ چائلڈ کیئر اور اسکول جیسی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتا ہے۔
- اپنے بچے کو زیادہ کثرت سے تھوڑی مقدار میں مائع جات پینے کی ترغیب دیں۔ اگر آپ کے بچے کی عمر ایک سال سے کم ہے، تو انہیں باقاعدگی سے مائع جات کی معمولی مقدار دیتے رہیں جیسے کہ ماں کا دودھ، فارمولا دودھ یا پانی۔
- اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ زیادہ سے زیادہ آرام کرے۔
مدد کب طلب کی جائے
When to get help
|
اس صورت میں ایمبولنس (000) بلائیں اگر:
|
- آپ کے بچے کی رنگت نیلی پڑنے لگے، سانس لینے میں دشواری ہو، سانس کی بندش (ایپنیاز) ہونے لگے یا پھر بہت مشکل سے یا بہت تیز سانسیں لینے لگے۔
|
|
اس صورت میں اسپتال جائیں اگر:
|
- آپ کے بچے کو سانس لینے میں دشواری ہو یا تیز سانسیں لینے لگے۔
- آپ کے بچے کی معمول کی خوراک میں نصف سے بھی زیادہ کمی آ گئی ہو۔
- آپ کے بچے کی عمر تین ماہ سے کم ہو اور تھکا ہوا یا بیمار محسوس ہو۔
|
|
اس صورت میں ڈاکٹر یا ہیلتھ پروفیشنل کے پاس جائیں اگر:
|
- آپ کے بچے کی عمر تین ماہ سے کم ہو اور اس کا درجہ حرارت 38°C سے زائد ہو۔
- آپ کے بچے کو حرارت ہو، اور وہ بیمار محسوس ہو۔
- آپ کے بچے کی عمر ایک سال سے کم ہو اور اسے کھانے پینے میں دشواری کا سامنا ہو۔
- آپ کے بچے کو کھانسی ہو، جو بگڑتی جائے یا اس کی سانس کو متاثر کرنے لگے۔
- آپ کے بچے کو کسی ایسے عارضے کا سامنا ہو جس سے انہیں RSV سے شدید بیمار ہونے کا اضافی خطرہ لاحق ہو، جیسے کہ پھیپھڑوں کی دائمی بیماری یا پیدائشی دل کی بیماری۔
|
|
اس صورت میں گھر پر ہی اپنے بچے کا خیال رکھیں اگر:
|
- انہیں RSV کی عام علامات کا سامنا ہو، جیسے کہ بہتی ہوئی ناک، کھانسی، یا خرخراہٹ۔
|
حاملہ خواتین کے لیے RSV ویکسین اور شیرخوار بچوں کے لیے RSV امیونائزیشن
RSV vaccine for pregnant women and RSV immunisation for infants
2025 کے اوائل میں، آسٹریلوی حکومت نے بچوں کو RSV سے بچانے کے لیے ایک مفت امیونائزیشن پروگرام شروع کیا۔ اس 'RSV Mother and Infant Protection Program' میں حاملہ خواتین اور ایسے بچوں کے لیے ویکسین شامل ہے جنہیں RSV سے شدید بیمار ہونے کا زیادہ خطرہ لاحق ہو۔
حاملہ خواتین کے لیے ویکسین
Vaccine for pregnant women
قومی امیونائزیشن پروگرام کے تحت، اب سے حاملہ خواتین مفت میں ‘Abrysvo®’ نامی میٹرنل RSV ویکسین حاصل کر سکتی ہیں۔ حاملہ خواتین کو یہ ویکسین حمل کے 28ویں ہفتے سے تجویز کی جاتی ہے تاکہ ان کے نوزائیدہ بچے کو RSV سے بچایا جا سکے۔ یہ انفلوئنزا اور کالی کھانسی کی مفت میٹرنل ویکسینز کے ساتھ ہی بحفاظت دی جا سکتی ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ حمل میں لگوائی گئی RSV ویکسین 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں میں RSV کی شدید بیماری کے خطرے کو تقریباً 70 فیصد تک کم کرتی ہے۔.
شیر خوار بچوں کے لیے حفاظتی ٹیکے
Immunisation for infants
وکٹوریہ میں 1 اپریل سے 30 ستمبر 2025 تک، ایسے نوزائیدہ اور آٹھ ماہ سے کم عمر بچوں کے تحفظ کے لیے ‘Beyfortus™ نامی RSV مونوکلونل اینٹی باڈی امیونائزیشن متعارف کروائی جائے گی، جنہیں RSV انفیکشن سے کسی شدید بیماری ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہو، جیسے کہ برونکیولائٹس۔ یہ دوا RSV وائرس سے چپک جاتی ہے اور اسے جسم کے خلیوں میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔ یہ ایک انجیکشن کی صورت میں دی جاتی ہے۔
زیادہ تر نوزائیدہ بچوں کو محض میٹرنل ویکسین یا مونوکلونل اینٹی باڈی امیونائزیشن جیسا تحفظ درکار ہو گا۔ ایسے نوزائیدہ بچوں کو RSV کے پہلے یا دوسرے موسم میں Beyfortus™ کی خوراک بھی دی جائے گی جنہیں RSV سے بیمار ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہو۔
اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے پروگرام کی معلومات ملاحظہ کریں یا میلبرن ویکسین ایجوکیشن سینٹر (MVEC) کی ویب سائٹویب سائٹ پر جائیں کہ آیا آپ کے بچے کو RSV امیونائزیشن کی ضرورت ہے یا نہیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو بہتر ہو گا کہ آپ اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
RSV کے بارے میں عام سوالات
Common questions about RSV
RSV کتنی دیر باقی رہتا ہے؟
?How long does RSV last
زیادہ تر صورتوں میں، عام زکام جیسا RSV انفیکشن ایک سے دو ہفتوں تک باقی رہتا ہے۔ اگر آپ کے بچے کو پہلے سے ہی دمہ جیسی کوئی بیماری ہے، تو اسے ٹھیک ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
کیا بالغ افراد کو RSV ہو سکتا ہے؟
?Can adults get RSV
بچوں کی طرح بالغوں کو بھی RSV انفیکشن ہو سکتا ہے۔ RSV انفیکشن کے شکار زیادہ تر بالغ افراد کو زکام کے ساتھ بہتی ہوئی ناک، کھانسی، خرخراہٹ، سانس لینے میں دشواری، یا بخار جیسی علامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو RSV سے شدید بیمار ہونے کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
میرے بچے کو زکام ہے؛ کیا میں ان کا RSV کا ٹیسٹ کرواؤں؟
?My child has a cold; do I need to test them for RSV
اگر آپ کے بچے کو زکام ہے، تو یہ بتانا مشکل ہو سکتا ہے کہ وہ کس وائرس کا شکار ہیں۔ فارمیسیز سے ایسے ٹیسٹس مل جاتے ہیں جو RSV کی شناخت کرتے ہیں؛ کوئی ڈاکٹر بھی ناک یا گلے سے نمونہ لے کر PCR ٹیسٹ کر سکتا ہے۔ تاہم، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آیا آپ کے بچے کو RSV ہے یا کوئی اور وائرس، کیونکہ ہر قسم کے زکام کا علاج ایک ہی ہوتا ہے – زیادہ سے زیادہ آرام اور مائع جات۔ اینٹی بائیوٹکس وائرسز پر اثرانداز نہیں ہوتیں۔
مزید معلومات کے لیے
For more information
ہنگامی محکمے کے تعاون سے رائل چلڈرن میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تشکیل شدہ۔ ہم RHC کے صارفین اور نگہداشت کنندگان کے تعاون کو تسلیم کرتے ہیں۔
اپریل 2025 میں نظرثانی کی گئی
براہ کرم، ہمیشہ ایک رجسٹر شدہ اور قائم خدمت معالج سے تازہ ترین مشورہ طلب کرنا نہ بھولیں۔